دس بیس

قسم کلام: صفت عددی

معنی

١ - بہت سے، کئی، چند۔  یاران فرو ماندہ بھی پہنچے سر منزل دس بیس کے پیچھے رہے دو چار کے آگے      ( ١٩١١ء، ظہیر، دیوان، ١٣٦:٢ )

اشتقاق

پراکرت زبان سے ماخوذ اسم صفت 'دس' کے ساتھ سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم صفت 'بیس' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦٤٦ء سے "قصہ مہر افروز و دلبر" میں مستعمل ملتا ہے۔